کورونا، ایک روز میں 3 لاکھ کیسز، برطانیہ، جرمنی اور مشرقی یورپ میں اضافہ

September 20, 2020

پیرس (اے ایف پی، جنگ نیوز) کورونا وائرس ، دنیامیں ایک روز کے دوران 3لاکھ نئے کیسز،برطانیہ، جرمنی اور مشرقی یورپ میں اضافہ، دنیا بھر میں متاثرین 3 کروڑ 5 لاکھ تک پہنچ گئے، 9 لاکھ 53 ہزار ہلاکتیں،ایران میں اموات 24 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہونیوالی ہلاکتیں 9 لاکھ 53ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 3 لاکھ کے اضافے کیساتھ 3 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ گئی ہے،امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 198,597ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

جرمنی میں بھی اپریل کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ 2,297نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔برطانیہ میں مئی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ بڑی تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں جس سے نئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

انگلینڈ میں گزشتہ روز 4ہزار 422 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور جمعہ کے مقابلے میں آج 100 زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔