برطانیہ میں کورونا وائرس، طلبہ یونیورسٹیاں چھوڑنے لگے

September 20, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران بڑے پیمانے پریونیورسٹیز کے طلبہ کی تعداد کم ہوگئی ہے ، ملازمتیں چھن جانے کے بعد طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹیز چھوڑنے لگ گئے، برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ میں بڑی تعداد میں طلبہ پارٹ ٹائم ملازمت کرتے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت کرتے ہیں ۔