32ویں گلیڈی ایٹرز پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ، وسیم کھتری 497 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

September 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)32ویں گلیڈی ایٹرز پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی وسیم کھتری چھائے رہے۔۔ انہوں نے دفاعی چیمپئن حشام ہادی کوشکست دینے کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑیوں کیخلاف بھی فتح سمیٹی، دن کے اختتام تک انہوں نے16 فتوحات اپنے نام کیں،، ایک ہزار چارسو ستانوے پوائنٹس کے ساتھ وسیم کھتری سرفہرست ہیں۔۔ دفاعی چیمپئن حشام ہادی دو گیمز پیچھے ہیں،، حشام نے بھی ابتدائی ناکامیوں کے بعد زبردست کم بیک کیا اور دن کے اختتام تک چودہ میچز جیت لیے۔ سید عماد علی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔