ٹک ٹاک ،وی چیٹ پر عارضی طور پر پابندیاں ٹل گئیں

September 21, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )چینی ایپ ٹک ٹاک ،وی چیٹ پر عارضی طور پر پابندیاں ٹل گئیں، تفصیلات کے مطابق دونوں ایپس اس پابندی کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو بتایا تھا کہ وہ اوریکل، وال مارٹ اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے سے مطمئن ہیں۔اس کے بعد امریکی محکمہ تجارت نے ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ پر پابندی کو ایک ہفتے کے لیے التوا میں ڈال دیا۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے ایک جج نے وی چیٹ پر پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک کا معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ کے اصل مطالبے جیسا نہیں یعنی امریکا میں ٹک ٹاک کے تمام آپریشنز کو فروخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔