کورونا کی انتہائی پیچیدہ صورتحال میں پیپر مارکنگ مکمل کی،تعلیمی بورڈ

September 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن ،تعلیمی بورڈ ملتان ،ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر،سیکرٹری بورڈکستورا جی شاد،سسٹم اینالسٹ قاضی مجیب الرحمٰن،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (میڑک) عبدالحمید خان بلوچ کی موجودگی میں میٹرک سالانہ امتحان2020 ء کانتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کیا۔چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ پرموشن پالیسی کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی ذاتی دلچسپی، وزیر تعلیم، راجہ یاسرہمایوں کی خصوصی کاوش اورکنٹرولر امتحانا ت ڈاکٹر ظفر اقبال طاہراور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت کرونا وائرس کی انتہائی پیچیدہ صورت حالات میں ایس او پیزکے تحت میٹرک سالانہ امتحان 2020 ء کی پیپر مارکنگ بروقت مکمل کی گئی،اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے رزلٹ کی بروقت، شفاف اور فول پروف تیاری میں کنٹرولر امتحانات،سسٹم اینالسٹ ،اسسٹنٹ کنٹرولر (سیکریسی)اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور میسج سنٹر 800293 پر اپنا رول نمبر بھیج کر بھی معلوم کرسکتے ہیں۔