لگتا ہے نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی، فواد چودھری

September 21, 2020


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل جو ابو بچاؤ کانفرنس ہوئی اس کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ اگر عدالتیں اور فوج ان کے ساتھ نہیں تو وہ بہت برے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے واپس نہیں آنا، اسی لیے ہم نے سات ارب روپے کا بانڈ رکھا تھا، ایسے لگتا ہے کہ نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، انہیں اپنا ماضی یاد ہی نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں تو فوج اور عدلیہ سے کوئی گلہ نہیں، عدلیہ سے ہم پر آئے روز ریمارکس آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی بھیک سے نہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔