منشیات فروش گرفتار5کلو گرام افیوم برآمد

September 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسائز پولیس نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ایس ایم صادقین کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر بلاول چورنگی کے قریب منشیات فروش ملزم عبید الرحمن کے قبضے سے پانچ کلو گرام سے زائد افیوم برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔