صوبائی محتسب کے حکم پرشہریوں کی شکایات کے ازالہ کا سلسلہ جاری

September 22, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں شہریوں کی شکایات کے بر وقت ازالے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف محکموں سے متعلق موصولہ 392 شکایات میں سے 388کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔موصولہ شکایات کا تعلق محکمہ پولیس، ریونیو، ایجوکیشن، ہیلتھ، زکواۃو، بیت المال اور دیگر محکموں سے ہے۔