دہشت گردی ‘ متاثرہ خاندانوں کا سروے مکمل‘ چیک رلیز کیے جائے، عمائدین

September 22, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع سنٹرل کرم اقوام کے عمائدین نے حکومت سے مطالہ کیا ہے کہ2009 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہ خاندانوں کا سروے مکمل کیا جائے جبکہ ٹوکن مل جانے والے خاندانوں کو چیک رلیز کیے جائے اور ائی ڈی پیز کی واپس ممکن بنانے کیساتھ آپریشن کے دوران جان بحق افراد اور زخمیوں کو دیگر علاقوں کی متاثرین کی طرح پورا معاوضہ دیا جائے ۔ پریس کلب میں ضلع سنٹرل کرم کی مختلف اقوام، علی شیر زئی ،چمکانی ، زہمشت اور مموزئی کے عمائدین نے پشاور پریس کلب میں پٹھان عبدالخالق کی قیادت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2009میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چالیس ہزار سے زیادہ خاندان مختلف کیمپوں میں آئی ڈی پیز بنے۔ انہوں نے کہا کہ 2012-2015کے درمیان واپسی کا عمل شروع ہوا جبکہ زیاد تر خاندان بنیادی ضرریات زندگی کے بغیر علاقوں کو واپس گئے جبکہ حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک صرف 7906گھروں کا سروے ہو چکا ہے اور 2547خاندانوں کو ٹوکن ملے ہے اور 6000ہزار کو کم سہولیات دی گئی ہیں ۔ اب بھی ہزاراوں کی تعداد میں خاندان پچھلے دس سالوں سے سرکاری معاوضہ سے محروم ہیں ۔