روسی طیاروں نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

September 22, 2020


روس کے دو طیاروں نے مسلسل 25گھنٹے طویل ترین پرواز کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایرو اسپیس فورس کے دو پائلٹوں نے ٹی یو 160طیاروں کے ساتھ20ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔

دو سپر سونک ٹی یو160روسی اسٹریٹجک بمباروں نے اپنی کلاس کے طیاروں کے حوالے سے بنائے جانے والے نان اسٹاپ پروازوں کی حد اور طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس بات کا اعلان روس کی ایرو اسپیس فورسز کے لانگ رینج ایوی ایشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرجی کوبیلاش نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان پائلٹس نے اس دوران 20ہزار کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ احسن طریقے سے طے کیا اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ادارے کیلئے قابل فخر کارنامہ ہے۔