ایک ارب لال بیگوں کا چینی فارم ہاؤس

September 22, 2020

چین کے مشہور شہر جینان میں ایک عجیب و غریب فارم میں لاکھوں نہیں ، کروڑوں نہیں بلکہ لگ بھگ ایک ارب لال بیگ موجود ہیں۔

فارم ہاؤس میں تنگ راستے اور خانے بنائے گئے ہیں جہاں کروڑوں لال بیگ کی عجیب و غریب سرسراہٹ ہی سنی جاسکتی ہے، فرش اور دیواروں پر بھی لاتعداد لال بیگ چپکے ہوئے ہیں۔

یہاں پر نصب پائپوں کے ذریعے روزانہ 50 ٹن کھانا فراہم کیا جاتا ہے ،یہ کھانا ہوٹلوں، گھروں اور ریستوران کے باورچی خانے سے جمع کیا جاتا ہے۔

فارم ہاؤس میں 60 کمرے ہیں اور ہر کمرے میں دو کروڑ لال بیگ رہتے ہیں یوں پورے فارم ہاؤس میں ایک ارب سے زائد لال بیگ رہتے ہیں۔

دوسری جانب ہوٹلوں اور دکانوں سے بچے ہوئے کھانے کی وسیع مقدار ضائع ہونے کی بجائے لال بیگ کھاجاتے ہیں جو واپس مرغیوں کی خوراک کا حصہ بن کر غذائی زنجیر میں شامل ہوجاتا ہے جبکہ فارم ہاؤس میں بطخوں اور بکریوں کو بھی لال بیگ کا چارہ کھلایا جاتا ہے۔