790کلومیٹر کراچی، کوئٹہ، چمن سڑک کی بحالی اور دو رویہ تعمیر کا کام شروع

September 23, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی، کوئٹہ اور چمن تکٓ790کلومیٹر طویل سڑک کو دو رویہ اور موجودہ سڑک کی بحالی پر کام شروع کردیا ہے۔ جنرل منیجر پی اینڈ سی اے کے ایک مراسلے کے مطابق خواہشمند فرموں سے کمرشل اور ٹیکنیکل بنیادوں پر فیزیبلیٹی تجاویز طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مذکورہ 790کلومیٹر طویل موجودہ سڑک کی بحالی اور اس کو دو رویہ تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ مذکورہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اور بی ٹی او اصولوں کے تحت یعنی بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر تعمیر کی جائے گی۔ تکنیکی سفارشات 8اکتوبر کو ہی دیکھی جائیں گی جبکہ فنانشل پرویزل کا مرحلہ ٹیکنیکل ایلویشن کے بعد کیا جائے گا۔