حکومت کے بس میں ہوا تو نوازشریف کو ضرور واپس لائیگی، تجزیہ کار

September 23, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا حکومت اس بار نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت کے بس میں ہوا تو نواز شریف کو ضرور واپس لائے گی،حکومت نواز شریف کو واپس لائے یا نہیں لائے انہیں اخلاقی طورپر خود پاکستان آجانا چاہئے۔

حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لاسکتی کیونکہ بانی متحدہ، اسحاق ڈار، علی عمران، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کسی کو واپس نہیں لاسکی، بابر ستار نے کہا کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے احکامات ہی دے سکتی ہے خود جاکر واپس نہیں لاسکتی۔

عدالتیں ہر معاملہ میں قانونی کارروائیاں مکمل کرنا چاہتی ہیں،آج کے دور میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ نواز شریف کو اپنے حوالے سے احکامات کا علم نہیں ہو۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت کے بس میں ہوا تو نواز شریف کو ضرور واپس لائے گی۔

محمل سرفراز نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کیلئے مشکل ہوگا، اس سے پہلے اسحاق ڈار کو بھی حکومت برطانیہ سے واپس نہیں لاسکی۔