لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی

September 23, 2020

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔ جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سماعت کے دوران شہباز شریف نے بیان دیا کہ وہ ایسے ثبوت پیش کرسکتے ہیں جن سے ثابت ہوگاکہ ان کے بھائی اور اُن کے بچوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نکتہ اٹھایا کہ نیب شہباز شریف کو جن الزامات میں گرفتار کرنا چاہتی ہے انہی الزامات میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔