گلشن معمار،دلدار گوٹھ میں 35سالہ نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش ملی

September 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدودگلشن معمار میں دلدار گوٹھ میں 35سالہ نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے شناخت کے حوالے کوئی چیز نہیں ملی،مقتول کو سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا،تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔