کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی واضح ناکامی کے عکاس ہیں، شاہ محمود

September 23, 2020

کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی واضحناکامی کے عکاس ہیں، شاہ محمود

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی دیرینہ اور واضح ترین ناکامیوں کےمظاہر ہیں ۔کشمیر ی عوام اپنے حق کے حصول کے لیے آج بھی منتظر ہیں، جس کا اقوام متحدہ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔یہ عالمی ادارہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے‘ اس کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔دوسری جنگ عظیم کا موجب بننے والی نسل پرستی اور فسطائی قوتیں غیرملکیوں اور اسلام سے نفرت کی شکل میں دوبارہ سر اٹھارہی ہیں۔ فسطائی نظریات پر کاربند دیگر ایسے ممالک بھی ہیں جو اقوام متحدہ کے اصولوں کی سرعام دھجیاں اڑاتے ہیں۔ منگل کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی75ویں سالگرہ پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیں اقوام متحدہ کی مجموعی کامیابیوں کے ساتھ اس کی ناکامیوں کو ملا کر دیکھنا ہوگا۔یہ تنظیم اسی حد تک اچھی ہے جس حد تک اس کی رکن ریاستیں اسے اچھا دیکھنے کی خواہاں ہیں ۔