پنجاب عشروزکوۃ کونسل کااجلاس،4ارب75کروڑ کے بجٹ کی منظوری

September 23, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 17 واں اجلاس چوہدری بلال اعجاز چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ کے لئے4 ارب75 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں فنڈز2 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ روپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس مبلغ 16کروڑروپے، صوبائی سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجے کے لئے 24 کروڑ40 لاکھ روپے جبکہ ضلع و تحصیل سطح کے ہسپتالوں کے لئے 18 کروڑ95 لاکھ روپے، مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے 9 کروڑ40 لاکھ روپے، دینی مدارس کے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے 9 کروڑ40 لاکھ روپے،جبکہ تعلیمی وظائف فنی کی مد میں 90 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ۔اجلاس میں ضلع زکوٰۃکمیٹی شیخوپورہ اور ضلع زکوٰۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خاں کے ممبران کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی۔ ممبران محمد عبداللہ وڑائچ ایم پی اے، سلیم بی بی ، عائشہ اقبال ، عبدالجبار، عبدالرسول قادری، محمد یوسف خاں اوردیگر نے بھی شرکت کی۔