جرمنی میں زیرعلاج روسی اپوزیشن رہنما اسپتال سے فارغ

September 23, 2020

جرمنی میں زیرعلاج روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو اسپتال سےفارغ کردیا گیا۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ناوالنی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہ ہر روز فزیو تھراپی کریں گے اور ایک بحالی مرکز میں رہتے ہوئے مزید ٹریٹمنٹ لیں گے۔

کریملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد الیکسی ناوالنی کسی بھی دوسرے شہری کی طرح روس واپس آنے میں آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ روسی اپوزیشن رہنما کو گزشتہ ماہ سربیا میں طبیعت خراب ہونے پر برلن کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔