اپوزیشن کے نئے سیاسی اتحاد کا سربراہ کون؟ رہبر کمیٹی نے سفارش کردی

September 23, 2020

اپوزیشن کے نئے سیاسی اتحاد کا سربراہ کون ہونا چاہیے؟، اس حوالے سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے سفارش کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

اُس وقت اے پی سی اعلامیے میں یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ اس اتحاد کی سربراہی کون کرے گا۔

تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اتحاد کی سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بنانے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صرف مولانا فضل الرحمٰن ہی اپوزیشن اتحاد کو مؤثر انداز میں چلا سکتے ہیں۔