امیر مقام 30 ستمبر کو نیب کے پی میں طلب

September 24, 2020

نیب خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 30 ستمبر کو طلب کرلیا۔

پیش نہ ہونے پر امیر مقام کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں کی ہر حد عبور کرچکی ہے۔