جج کو قتل کی دھمکی، ملزم افتخار مرزا کورونا کا شکار

September 24, 2020


سپریم کورٹ میں جج کو قتل کی دھمکیوں اور توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم افتخار الدین مرزا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزم افتخار الدین مرزا کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزم افتخار الدین مرزا کو کورونا ہوگیا ہے، کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔

افتخار الدین مرزا کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ افتخار الدین مرزا کو معاف کر دیا جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟

چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ افتخار الدین مرزا پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔