• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا افتخار الدین کی توہین عدالت کی کارروائی موخر کرنیکی استدعا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جج‘ مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ناقابل اشاعت الفاظ استعمال کرنے والے مولوی‘ مرزا افتخار الدین نے سپریم کورٹ سے توہین عدالت کی کارروائی کو موخر کرنے کی استدعا کی ہے۔ ملزم افتخار الدین نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسی معاملے سے متعلق ایف آئی اے حکام نے اس کے خلاف انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے‘ جس کا ٹرائل کورٹ چل رہا ہے۔

تازہ ترین