سندھ حکومت پنجاب کے لیے گندم نہیں روک سکتی، فخر امام

September 25, 2020

وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق سندھ حکومت پنجاب کے لیے گندم نہیں روک سکتی۔

یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰسندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے ایک خط میںکہی۔ یہ خط وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب کے لیے گندم روکنے پر وزیراعظم کی ہدایت پر لکھا ہے۔

وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے خط میں کہا کہ سندھ حکومت کے اقدام سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں اور گندم نہ روکیں۔