ضلع غربی اور وسطی سے وال چاکنگ ختم ، سیاسی ومذہبی جھنڈے ہٹانے کاحکم

September 25, 2020

کراچی ( رپورٹ / طلحہ ہاشمی ) ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان قائمخانی نے پولیس کو ضلع غربی اور وسطی سے وال چاکنگ ختم اور مذہبی و سیاسی جھنڈے ہٹانے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ مذہبی، سیاسی اور ہر طرح کی وال چاکنگ ختم کی جائے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جھنڈے بھی ہٹانے کا حکم، صرف قومی پرچم لگے رہنے دیئے جائیں، کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کو سرگرمی کے دوران دو دن تک اجازت ہوگی، اس کے بعد انھیں اپنے پرچم ہٹانے ہوں گے، اگر وال چاکنگ کریں گے تو مٹانا پڑے گی۔