ادویا ت کرپشن، سول اسپتال نوشہرو فیروز پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

September 25, 2020

ادویات کی خریداری میں 10 کروڑ سے زائد کرپشن کی شکایات پر اینٹی کرپشن ٹیم نے نوشہرو فیروز سول اسپتال میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

سرکل آفیسر قاضی شرف الدین کے مطابق 2018ء سے 2020ء تک سول اسپتال نوشہروفیروز میں کرپشن ہونے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔


انہوں نے بتایا کہ شکایات ملنے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم نےمجسٹریٹ کے ہمراہ اسپتال پر چھاپہ مارا ہے۔

کرپشن ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔