گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے تجاویز طلب کرلیں

September 26, 2020


کراچی (جنگ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے لیے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرلیں۔ اسپیکراسدقیصر نے تجاویزکیلئے 28 ستمبرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس بھی طلب کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مراسلہ بھیجا ہے۔