میٹرک کے ضمنی امتحانات7نومبرسے شروع ہوں گے

September 26, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی امتحان میں طلبا کو صرف دسویں کا امتحان دینا ہوگا، جماعت نہم کےمضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے جن طلبا کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے وہ ضمنی امتحان دیں گے، جاری شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، دو گنا 5 اکتوبر کو جمع کرائی جائے گی۔