فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے بلڈڈونیشن کیمپ

September 26, 2020

پشاور(نیوزڈیسک) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے جلوزئی بازار، شبقدر بازار اور پھندو بازارمیں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے، اس دوران عوام خصوصاً نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ اوردیگر شامل تھے جنہیں نذیر خان، حاجی بہرام خان،شوکت خان اور مقامی عمائدین کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے والوںکے تعاون کی بدولت ہی تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کی سانسیں رواں دواں ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کریں تاکہ ان کی زندگی کے چراغ روشن رہیں۔