حکومت پر اعتماد ہے تو مقامی حکومتوں کے انتخابات کرادے، تجزیہ کار

September 27, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ضمنی الیکشن کرا دیں گے انہیں ایک سیٹ نہیں ملے گی، کیا وزیراعظم کا دعویٰ درست ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو آپ کن کامیابیوں پر الیکشن لڑیں گے۔

حکومت اگر اتنی ہی پر اعتمادہے تو مقامی حکومتوں کے انتخابات کرادے۔

تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ ابھی تک پنجاب میں اور کے پی کے میں ضمنی الیکشن ایک سال سے نہیں ہوئے تو پورے ملک میں تین مہینے میں انتخابات کیسے کرائیں گے۔ابھی کورونا ہے، معیشت کا برا حال ہے آپ کس طرح400 نشستوں پر انتخابات کرالیں گے۔

تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم کا سیاسی بیان ہے اس کو سیاسی طور پر ہی لینا چاہئے ۔

انہیں بھی پتہ ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ اس اسمبلی کو بچا پائیں ۔پھر ایک افراتفری ہوگی اس میں آپ حکومت نہیں چلا سکتے۔

جمعے کو انہوں نے یو این کی جنرل اسمبلی سے جو خطاب کیا وہ بڑی جامع تقریر تھی۔

دوسری ان کی جو مختلف نیوز چینلوں کے ڈائریکٹرز نیوز سے ملاقات تھی۔

اس میں ان کے بیان میں دو اہم باتیں ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ۔

الیکشن والی بات کی اور کہا کہ نواز شریف سسٹم سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار نہیں ہے۔