بہاولپور: 12 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی

September 27, 2020


جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ میں ایک 12 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

علاقہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کا دوسرا ملزم فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،2 ملزمان نے لڑکے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔