نئے صوبے کی آواز اسمبلیوں میں کیوں نہیں اٹھائی؟ شاہی سید

September 28, 2020

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں نے اسمبلیوں میں آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل کا حل الگ صوبہ نہیں بلکہ شفاف اور آزادانہ انتخابات ہیں۔