قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، بابراعظم سینٹرل پنجاب، سرفراز احمد سندھ کی قیادت کرینگے

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب کیقیادت بابراعظم کررہے ہیں۔بابر اعظم سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد سندھ کے کپتان ہیں۔ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک طویل عرصہ نمبر ون رہنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہنے والے سرفراز احمد کا نائب سعود شکیل کو بنایا گیا ہے۔سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھاکر زمبابوے کی سیریز کے لئے ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے گزشتہ ایڈیشن میں سنچری بنائی تھی۔ اس ایونٹ میں ددسری سنچری بنانے والے ، احمد شہزاد کا تعلق بھی سنٹرل پنجاب سےہے تاہم وہ اس مرتبہ فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ۔بابر اعظم پہلے راؤنڈ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں سعد نسیم ٹیم کی قیادت کریں گے۔سنٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔کامران اکمل کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں تجربہ کار عابد علی اور نوجوان بیٹسمین رضوان حسین جیسے باصلاحیت ٹاپ آرڈر بلے بازوں کا ساتھ میسر ہوگا۔ نوجوان کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق اور قاسم اکرم بھی سنٹرل پنجاب کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اسپن باؤلنگ کے شعبے میں ظفر گوہر، عثمان قادر اور بلال آصف سنٹرل پنجاب کو دستیاب ہوں گے۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ، احسان عادل ، فہیم اشرف اور عرفان خان نیاز ی بھی حریف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے کےمنتظر ہیں۔سندھ:سندھ کی بیٹنگ لائن اپ میں خرم منظور اور احسان علی جیسے ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ بلے بازوں سمیت اعظم خان جیسا ہارڈ ہٹر بیٹسمین بھی موجود ہے۔ تجربہ کار اسد شفیق کے علاوہ سندھ کی بیٹنگ لائن میں شرجیل خان کی واپسی بھی شائقین کرکٹ کی نظروں کی منتظر ہے۔ پاکستان کے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بیٹسمین خرم منظورکا شرجیل خان جیسے اوپنر کے ساتھ میدان میں اترنا یقیناََ حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی علامت ہوگا۔اسپن ڈیپارٹمنٹ میں حسان خان اور محمد اصغر کے علاوہ میر حمزہ ، محمد حسنین، سہیل خان اور انور علی جیسے فاسٹ بولرسندھ کی فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔