جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی مبینہ خودکشی

September 28, 2020

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان کی خوبرو اداکارہ ” یوکو ٹیکوچی “ 40برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں ، ان کی موت کو ابتدائی طور پر خود کشی کے کیس کے طور پر دیکھا جارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں کو یوکو ٹیکوچی کی لاش کو ان کے شوہر نے اپارٹمنٹ میں دیکھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی ،ٹیکوچی جاپان کے کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔جاپانی مداحوں کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جارہاہے ۔