نئے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کو بریفنگ دینے کیلئے تیاری کا عمل جاری

September 28, 2020

راولپنڈی (ساجد چوہدری‘ اپنے نامہ نگار سے) نئے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل نادر خان کو راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز حکام کی طرف سے بریفنگ دینے کیلئے پریذنٹیشن کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چکلالہ کینٹ بورڈ میں اتوار کی رات کو بھی عملہ پریذنٹیشن کی تیاری میں مصروف رہا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی رواں ہفتہ کے دوران کسی وقت بھی ان کینٹ بورڈز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل نادر خان کو اپنے دفتر اور ریجن کے کینٹ بورڈز کے بارے میں بریفنگ دے چکے ہیں۔