شہباز شریف کو بھائی کیخلاف استعمال نہ ہونے پر گرفتار کیا، مریم نواز

September 28, 2020

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار کر دیا تھا، انہیں صرف اس لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشہباز شریف کی گرفتاری پر درعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے جیل جانے کو ترجیح دی نہ کہ بھائی کیخلاف کھڑے ہونے کو.. شہباز شریف آپ کو سلام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔

شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ نون کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ نون کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!

مریم نواز کاکہنا تھا کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔