جرمن فٹبال لیگ میں اپ سیٹ، ورڈر نے شیلکے کو تین ایک سے ہرا دیا

September 29, 2020

برلن(این این آئی)جرمن فٹبال لیگ میں اپ سیٹ ہو گیا، ورڈر نے شیلکے کو تین ایک سے ہرا دیا، فلکرگ نے گولز کی ہیٹ کر دی، سٹٹگارٹ نے مینز کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا۔جرمنی میں فٹبال سیزن آغاز میں سنسنی خیز مقابلے ، شیلکے کا کمزور حریف ورڈر سے میچ پڑا۔ توقع کے برعکس ورڈر نے بائیسویں منٹ گول کر کے حیران کر دیا، سینتیسویں منٹ کے گول سے اسکور ڈبل ہو گیا۔تیسرا گول بھی نکلس فلکرگ نے ہیٹ ٹرک مکمل کی، مختصر تماشائئوں سے خوب داد پائی۔دوسرے اہم میچ میں سٹٹگارٹ اور مینز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، مینز نے بارہویں منٹ گول کر حریف کھلاڑیوں کو بڑا چیلنج دے دیا۔ پہلے ہاف کے آخری لمحے سٹٹگارٹ نے اسکور لیول کیا۔دوسرے ہاف میں سٹٹگارٹ نے تابڑ توڑ حملے کامیابی بنائے، اکسٹھ، اسی، چھیاسی اور پھر انجری ٹائم بال کو جال میں ڈال کر کمال کیا۔ سٹٹگارٹ نے چار ایک کی فتح اپنے نام کی۔