ڈالر 15پیسے مہنگا

September 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے اثرات کے باعث ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ،ڈالر 15پیسے جبکہ برطانوی پاونڈ 2روپے مہنگا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 15پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 165.75 روپے سے بڑھ کر 165.90روپے اور قیمت فروخت 165.95 روپے سے بڑھ کر 166.10 روپے ہو گئی۔