سعودی عرب: پیٹرول پمپ پر آتشزدگی، ویڈیو وائرل

September 29, 2020

سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پیٹرول پمپ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوشس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچتی ہے۔

پٹرول بھروا کر گاڑی پیچھے کی جانب کرتے ہوئے اس لڑکی کی گاڑی پٹرول پمپ کے ایک ستون سے ٹکرا جاتی ہے جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ساتھ کار میں موجود دیگر 2 لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں۔