مردان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

September 29, 2020

مردان کے بازار میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق دھماکا سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ یہ خیبرپختونخوا میں آج ہونے والا دوسرا دھماکا ہے، اس سے قبل ضلع نوشہرہ میں کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔