ضلع وسطی کو شہر کا مثالی ضلع بنایا جائے گا، سمیرا حسین

September 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سمیرا حسین نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس کالونی ناظم آباد میں فردوس اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف شخصیات بیگم اسماء محمد علی شاہ، ماہر تعلیم اسماء کوثر اور غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کو خدمت انسانیت ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی امتیاز علی ابڑو، شاہدہ پروین کیانی، محمد اختر، احمد علی راجپوت، انجینئر محفوظ الحق، پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم علی ریاض،محمد اخلاق، اسماء کوثر اور تقریب کے منتظم غلام محمد خان بھی موجود تھے۔