مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 11موٹرسائیکلوں سے بھی محروم، لاکھوں کی چوریاں

September 30, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 11 موٹرسائیکلوں ،طلائی ونقرئی زیورات،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو منیر احمد نے بتایاکہ 4موٹرسائیکلسوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 58ہزار روپے چھین کر فرا رہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کو زاہد حسین نے بتایاکہ اپنے موٹرسائیکل نمبر بی سی آر-710 پر بیوی بچوں کے ہمراہ شاہ نجف کے قریب پہنچا تو 3ملزم اسلحہ کی نوک پر میرا موٹرسائیکل اور 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو سلیمان شہزاد نے بتایا کہ واک کر رہا تھاکہ 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے۔ تھانہ کینٹ کو افرازخان عباسی نے بتایاکہ کام کے سلسلے میں صدر آیاجہاں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے نوک پرمجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ریس کورس کو زبیرحنیف نے بتایا کہ میں پٹرول پمپ پربطور منیجر ملازمت کرتا ہوں،3یوم کی سیل کیش جمع کرانے اپنی گاڑی پر صدر کے بینک جارہا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 33لاکھ 84ہزار 950روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو محمد اشفاق نے بتایاکہ میں اور میرا دوست پنج سڑکی چوک کراس کررہے تھے کہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے نوک پر مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی کوعبدالغفار نے بتایا کہ لیاقت باغ موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگیا۔ افتخار نے تھانہ سٹی کوبتایاکہ کمیٹی چوک آیا جہاں سے میرا موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ گنج منڈی کو احمد مجتبیٰ نے بتایا کہ فوارہ چوک میں میرا موبائل نامعلوم چور لے گیا ۔تھانہ گنج منڈی کو شیرزمان نے بتایاگھر سے میرا موبائل ، 35ہزارروپے ، اسلحہ لائسنس اور 3 چیک چور لے گیا ۔تھانہ گنج منڈی کو شمائلہ نے بتایا کہ چونگی نمبر 4 سے میرا موبائل چور لے گیا ۔تھانہ رتہ امرال کو اعجاز احمد نے بتایا چھت کے راستے کوئی چور گھر میں داخل ہوا اور 45ہزار ، تین موبائل اور گھڑی چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ پیرودھائی کو عثمان نے بتایاکہ چورمیرے گھر میں داخل ہوکر 35ہزارروپے ،اور طلائی سیٹ چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ پیرودھائی کو حنان نے بتایا کہ میرے رہائشی کمرہ سے چور آہنی بکس کھول کر 20 ہزار روپے لے گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کوسعود الرحمٰن نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ سکستھ روڈ جا رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو وقار نے بتایا کہ میری دکان حذیفہ جنرل سٹور کے تالے توڑکرچور ایک لاکھ نوے ہزار روپے ، 2 موبائل اور موبائل کارڈ مالیتی 23ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو شاہد نے بتایا کہ میری بیوی اور بہن کمرشل مارکیٹ آئیں جہاں سے 2ملزم ان کے بیگ چھین کر فرار ہوگئے جن میں موبائل اور30 ہزا رروپے تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو نوازش علی نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال آیا جہاں سے میرا موبائل کسی نے چوری کرلیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو آفتاب علی نے بتایا کہ ڈبل روڈ پراپنے کمرے میں سو رہے تھے، جہاں سے 2موبائل ، لیپ ٹاپ اور 9 ہزار روپے چور لے گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو اسد محمود نے بتایا کہ سلک سنٹر گلی سے گزر رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے۔تھانہ صادق آبادکو امیر عاصم نے بتایاکہ چور میرے گھرکے تالے توڑکر15 تولے طلائی زیور، 70 ہزار روپے اورایک پرائز بانڈ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کینٹ کو مقدس مظہر نے بتایا کہ میں اور میرے والد گاڑی میں بیٹھے جس میں پہلے سے2عورتیں اور2مردموجودتھے جنہوں نے میرے پرس سے 4 طلائی کڑے مالیتی5لاکھ روپے چوری کرلیے۔تھانہ نصیرآبادکو جنیدحسن نے بتایاکہ لاری اڈہ نصیرآباد سے گاڑی پرسوار ہورہا تھا کہ 2 ملزم مجھ سے موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔ تھانہ آراے بازارکو محمد بلال سلطان نے بتایا کہ میں پیدل بکرامنڈی سے گھر جارہا تھا کہ چورنے جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمدشہزادخرم نے بتایاکہ چورنے میرے گھر کے تالے توڑ کر سونامالیتی2لاکھ 60ہزارروپے،چاندی مالیتی50ہزارروپے اور40ہزارروپے چوری کرلیے۔تھانہ گوجرخان کو طالب حسین نے بتایا کہ چور سائل کا لیپ ٹاپ لے گیا۔