خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےخود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے اور کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو اے ایس آئی محمد بلال نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخبر کی اطلاع پر ابدالی روڑ سے ملزم عبدالمجید کو قابو کیا جس کے پاس جعلی پولیس سروس کارڈ اور کار پر نمبر پلیٹ بوگس لگائی ہوئی تھی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔