نواز شریف کا باہر جانا پورے نظام کی تضحیک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

September 30, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران ججز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے انتہائی سخت ریمارکس دیئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر نے کہا کہ نوازشریف کا باہر جانا پورے نظام کی تضحیک ہے ۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کو پتہ ہے کہ وہ سارے نظام کو شکست دے کر گیا ہے۔ وہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کےنظام پر ہنس رہا ہوگا یہ نہایت شرمناک ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر اتاشی کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ لکھا جاسکتا ہے کہ نوازشریف کہیں روپوش ہے، وہ تو پوری قوم سے خطاب کر ر ہےہیں۔