آج سندھ میں کورونا کے 311 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

September 30, 2020

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10940 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 311 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1363079 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 137106 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 215 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح اب تک 130352 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2499 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 4255 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے 3978 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 271 مریض زیرِعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ181 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے نئے 311 کورونا کیسز میں221 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جس میں ضلع جنوبی 75، ضلع شرقی 53، ضلع وسطی 40، ضلع کورنگی27، ضلع ملیر 17 اور ضلع غربی میں 9 کیسز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں جو نئے کیسز ہیں ان میں حیدرآباد 14، جامشورو 6، بدین اور دادو 4-4 کیسز، سجاول3، گھوٹکی 2، خیرپور اور میرپورخاص1-1 کیسز، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد، سکھر اور ٹھٹہ میں 1-1 کیسز سامنے آئے ہیں۔