تین غیرقانونی فلنگ اسٹیشنز کے مالکان گرفتار

October 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان کی قیادت میں مغدوم رشید میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز پر چھاپہ مار کر تین فلنگ اسٹیشنز کے مالکان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے ایل پی جی سلنڈرز اور فلنگ اسٹیشنز کا سامان قبضے میں لے کر اسے سیل کر دیا ہے۔