عثمان مختار نے بد تمیز دوست کی نشانی بتا دی

October 01, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے بد تمیز دوست کی نشانی بتائی ہے۔

عثمان مختار سوشل میڈیا پر اکثر اوقات اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنے دلچسپ کیپشن کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اُن کی شیئر کی گئی تصاویر اور کیپشن کو خوب پسند کیا جاتا ہے ۔


عثمان مختار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔

عثمان مختار کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیک وقت غصے اور حیرانی کی سی کیفیت میں نظر آ رہے ہیں مگر مختار کی جانب سے اپنی تصویر پر دیا گیا کیپشن بہت دلچسپ ہے۔

عثمان مختار کا اپنے چہرے کے تاثرات سے متعلق پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’آپ کا چہرہ کچھ ایسا بن جاتا ہے جب آپ کا دوست اپنے فرینچ فرائز خریدنے کے بجائے آپ کے فرینچ فرائز کھانا شروع کر دے۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس دلچسپ کیپشن کے ساتھ ’بد تمیزی‘ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے ۔

عثمان کی اس پوسٹ پر اُن کے فالوورز کی جانب سے اپنے دوستوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے خوب کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

چند انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے فرینچ فرائز کھانے والے ایسے ہی بد تمیز دوست ہیں جبکہ کچھ انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی ایسے دوستوں سے تنگ ہیں۔