کھجور کے مختلف ذائقوں سے لطف اُٹھائیں

October 01, 2020

کھجور غذائیت سے بھرپور ایک بہترین پھل ہے جس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی 6 جیسے اجزاء شامل ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔

حضور پاکﷺ نے فرمایا ہے کہ ’’جس گھر میں کھجور نہ ہو، وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو‘‘ اور اب مختلف تحقیقات نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں وہ تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کے ساتھ مدافعتی نظام مضبوط کرتے ہیں اور آج ہم آپ کو کھجور سے تیار کردہ چند لذیذ اور مزیدار تراکیب بتائیں گے۔

ملائی کھجور

اجزاء:

ترکیب:

کھجوروں کو دھو کر گٹھلی نکال لیں اور ہر کھجور کے درمیان میں ایک بادام رکھ کر اوپر سے فریش کریم یا دودھ کی بالائی بَھردیں۔ چاہیں تو کچھ دیر فریج میں رکھ کر یا ایسے ہی کھائیں، بہترین ذائقہ اور لذّت ملے گی۔

میوہ کھجور

اجزاء:

ترکیب:

کھجوریں دھوکر چُھری کی مدد سے کٹ لگا کر گُٹھلیاں نکال لیں۔ پھر ایک پیالے میں خشک میوہ جات مِکس کرکے احتیاط سے کھجورکے اندر بَھردیں۔ جب تمام کھجوروں میں میوہ بھرلیں، تو ایک پلیٹ میں سجا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

کھجور کی کھیر

اجزاء:

ترکیب:

ایک پتیلی میں دودھ لیکر گرم کرلیں۔ پھر اس میں چینی ڈال کر دھیمی آنچ پر مزید اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، کھجوریں گرائنڈ کرکے دودھ میں شامل کرکے پکنے دیں۔ گاہے بگاہے چمچ چلاتی رہیں۔ جب دودھ اور کھجوریں یک جان ہوجائیں تو خشک میوہ جات شامل کردیں اور گاڑھے ہونے پر چولھا بند کردیں۔ اب ایک باؤل میں ڈال کر چاندی کے ورق سے سجا دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

کھجور کے لڈّو

اجزاء:

ترکیب:

کھجوریں باریک پیس لیں۔ پھر ان میں ایک کپ خشک میوہ جات اور دیگر اجزاء شامل کرکے اچھی طرح مِکس کرلیں۔ اب اس مرکب کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔ باقی میوہ جات کو ململ کے کپڑے پر پھیلا کر ان بالز کو اس میں رول کریں تاکہ ان پر میوہ جات اچھی طرح چپک جائیں۔ بعد ازاں، فریج میں رکھ دیں۔ کھانے کے بعد یا چائے کے ساتھ پیش کریں۔