• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ تین کھجور کھانے کے بےشمار طبی فوائد

کھجور غذائیت سے بھرپور ایک بہترین پھل ہے جس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی 6 جیسے اجزاء شامل ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔ کھجور کو کئی ہزار سال قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی اس کی درجنوں اقسام پائی جاتی ہیں۔

روزانہ تین کھجور کھانے کے بےشمار طبی فوائد


ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 3 کھجوریں کھانے کے بےشمار طبی فوائد ہیں۔

کینسر کا خطرہ کم کرے:

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کھجور کھانے کی عادت ہاضمے کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ تین کھجور کھانے سے معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار کم ہوتی ہے اور فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے جس سے آنتوں میں کینسر پھیلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دیر تک چست و توانا رکھے:

ماہرین غذائیت کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں جبکہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جسمانی توانائی کو بڑھاتی ہے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: افطار کا مزہ کھجور سے

اس کے علاوہ کھجور میں شامل صحت بخش اجزاء انرجی لیول بڑھاتے ہیں، جس سے انسان دیر تک چست و توانا رہتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے:

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرے تو اس کے لیے روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، جو آپ کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہے، جس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کھجور سے بنے پکوان

کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی

ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ تین کھجور کھانے سے وزن کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جبکہ بلڈ گلوکوز کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجورمیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرکے ہاضمہ تیز کرتا ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔

ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار

کھجور میں وٹامن بی6 بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں سیروٹونین اور norepinephrine بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔ سیروٹونین مزاج کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ norepinephrine تناؤ سے لڑتا ہے۔

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وٹامن بی6 کی جسم میں کم مقدار اور ڈپریشن کے درمیان ایک تعلق ہے، وٹامن بی 6 کا زیادہ استعمال صرف جسم کو ہی نہیں بلکہ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔

تازہ ترین