نیب کا پولیس افسر کیخلاف کارروائی کیلئے آئی جی سندھ کو خط

October 01, 2020

نیب نے پولیس افسر اسلم لانگاہ کے خلاف کارروائی کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں سی آئی اے حیدرآباد سے اسلم لانگاہ کے خلاف تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خط کے مطابق نیب کراچی نے اسلم لانگاہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت اربوں روپے میں ہےجبکہ ان کی بیرون ملک میں بھی جائیدادیں ہیں۔


نیب نے آئی جی سندھ سے اسلم لانگاہ کی تعیناتی، تنخواہ اور کسی بھی انکوائری سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

کل تک تمام تفصیلات نیب کراچی میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔