نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو 2 رنز سے ہرا دیا

October 01, 2020

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سندھ کو 2 رنز سے ہرا دیا، 181 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔

ملتان میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کے خلاف آٹھ وکٹ پر 180 رنز بنائے، بسمہ اللّٰہ خان نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں سندھ کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور آدھی ٹیم 111 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آخر میں سہیل خان نے 16 گیندوں پر 31 رنز بنا کر میچ دلچسپ بنایا۔ لیکن ٹیم کوفتح نہ دلا سکے۔ یوں سندھ کا اسکور 9 وکٹ پر 178 رنز رہا اور بلوچستان نے 2 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔